Monday, October 06, 2025
 

پی پی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری روما مشتاق مٹو کی جانب سے مستحقین میں سولر سسٹم کی تقسیم

 



چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور ہدایت پر ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے ملیر میں بی آئی ایس پی کے مستحق گھرانوں میں مکمل سولر پینل سیٹس تقسیم کیے۔ یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کے اس عزم کی عملی مثال ہے جو عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانے اور محنت کش طبقات کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اقلیتی وِنگ، مشتاق مٹو کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے اس نیک مقصد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ شرکا نے کہا کہ مشتاق مٹو کی عملی دلچسپی اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیپلز پارٹی کی اس روایت کو مزید مضبوط کرتا ہے جو عوامی خدمت کو سیاست سے بڑھ کر ایک مشن سمجھتی ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر طبقہ، ہر برادری، اور ہر فرد بااختیار اور خوشحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو محض نعرہ نہیں سمجھتی، بلکہ ایک ذمہ داری کے طور پر پورا کرتی ہے۔ ہم عوامی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ روشنی ہر گھر تک پہنچے اور امید ہر دل میں جاگے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت، بااختیاری اور خوشحال پاکستان کے عزم پر قائم ہے، پیپلز پارٹی جو وعدہ کرتی ہے، وہ پورا کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل