Monday, October 06, 2025
 

وائلڈ لائف کی خاتون افسر لاکھوں روپے بدعنوانی کا الزام، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

 



اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ  کی رکن رائنا سعید خان پر کرپشن کے سنگین الزامات کے بعد ایف آئی اے کا ادارہ حرکت میں آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی رکن رائنا سعید خان کے خلاف مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو  اسلام آباد کے رہائشی محمد سعید نے وائلڈ لائف بورڈ میں سنگین بے ضابطگییوں کی نشاندہی کرتے ہویے درخواست دی۔ جس پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے ڈپٹی ڈائرئکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی۔ بعدازاں انکوائری رپورٹ نمبر 83/2025 میں رائنا سعید خان کے خلاف مبینہ  بدعنوانی  کے انکشافات سامنے آئے جس پر باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رائنا سعید خان نے وائلڈ لائف بورڈ کے نام پر عطیات ذاتی اکاؤنٹس میں وصول کیے اور فور پاز تنظیم کو  بورڈ اراکین کی مخالفت و احتجاج  کے باوجود براؤن ریچھوں کی فروخت کو منتقلی کی۔ اسی طرح اختیارات کا ناجائز استعمال اور ادارہ جاتی فیصلوں سے انحراف کے بھی الزامات عائد کیے گئے جبکہ غیر قانونی خریداری اور پبلک پروکیورمنٹ رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارتِ قانون کی منظوری کے بغیر قانون دان  کی خدمات حاصل کرنے کا بھی الزام مزید تحریر کیاگیا ہے کہ  دوران تعیناتی عید اعزازیہ کی غیر قانونی ادائیگی سے قومی خزانے کو 32 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایاگیا۔  اسی طرح ملازمین کو فیڈ کی خریداری کے لیے کراس چیک سے ادائیگی میں بھی مالی بے ضابطگی بھی سامنے آئی اور  ذاتی اکاؤنٹ سے اخراجات، مالی قواعد کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کے غلط استعمال پر بھی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے  اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں رائنا سعید خان کے خلاف مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 109، 409، 420 کے تحت درج کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل