Monday, October 06, 2025
 

بھارت میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی

 



مسلسل بارشوں اور مٹی کے بڑے بڑے تودے گرنے کے واقعات نے مغربی بنگال کے شمالی علاقوں میں تباہی مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں طوفانی بارشوں کے بعد ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے خوفناک واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اندیشہ ہے کہ مزید لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے دفتر نے راج بھون میں ایک ریپڈ ایکشن سیل قائم کر دیا جہاں متاثرہ شہریوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے خصوصی ہیلپ لائن اور ای میل رابطہ فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ آج ہی متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی تاکہ حالات کا خود جائزہ لے سکیں۔ کئی سیاح مغربی بنگال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ فی الحال وہ وہیں قیام کریں، انتظامیہ مسلسل کام کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے ہوٹلوں اور لاجز کو ہدایت کی ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں سیاحوں سے اضافی کرایہ وصول نہ کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل