Loading
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم تو دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، آپ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی غزہ کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جب کہ دنیا میں سب سے زیادہ جنگ بندی توڑنے والا ملک اسرائیل ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تو دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، آپ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں، خیبر پور کا اکنامک زون دنیا کا بہترین اکنامک زون ہے، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائیٹی بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لے بیس لاکھ گھر مالکانہ حقوق پر دے رہے ہیں، یہ بھی سندھ حکومت کے تاریخی کارنامے ہیں، ہم سیاست عزت اور تایخ رقم کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کئی بار اس پروگرام کو استعمال کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل