Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے سے خارج کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس کی سی کلاس رپورٹ منظور کرتے ہوئے فرحان غنی و دیگر کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مدعی کے وکیل نے بھی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔ مقدمے میں فرحان غنی، قمر احمد اور شکیل چانڈیو ضمانت پر رہا تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل