Loading
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ایک سینیئر افسر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل