Loading
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق کل 63 ہزار 494 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 28 ہزار 442 امیدوار کامیاب جبکہ 35 ہزار 52 ناکام رہے۔ اس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 43.46 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں 1213 طلبہ غیر حاضر رہے۔ لڑکیوں نے اس سال بھی میدان مار لیا، ان کا کامیابی تناسب 50.43 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کا کامیابی تناسب 31.35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ چئیرمین بورڈ عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بورڈ کا پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور "بوٹی مافیا" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی مراکز میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ امیدوار ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل