Wednesday, October 15, 2025
 

عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا! تفصیلات سامنے آگئیں

 



پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اب 103 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو پہلے 96 ویں نمبر پر تھا۔ تازہ فہرست کے مطابق، پاکستانی شہری اب صرف 31 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جبکہ گزشتہ رینکنگ میں یہ تعداد 32 ممالک تھی۔ پاکستان کے نیچے صرف عراق (104 ویں)، شام (105 ویں) اور افغانستان (106 ویں) درجے پر موجود ہیں۔ یمن کے ساتھ پاکستان کا درجہ برابر ہے۔ بھارت کا پاسپورٹ بھی درجہ بندی میں نیچے آیا ہے اور اب وہ 85 ویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، سنگاپور بدستور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جو 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے بعد جنوبی کوریا (190) اور جاپان (189) دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ یورپی ممالک جیسے جرمنی، اٹلی، اسپین، لکسمبرگ، اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں، جن کے شہری 188 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی پاسپورٹ بھی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور اب 12 ویں نمبر پر ہے، جو ملائیشیا کے ساتھ برابر ہے۔امریکی شہریوں کو اس وقت 180 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہے، جب کہ امریکا خود صرف 46 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری اجازت دیتا ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق، امریکا کا زوال ویزہ ریسیپروسیٹی (Visa Reciprocity) کی پالیسی کے باعث ہوا، کیونکہ واشنگٹن نے کئی ممالک کے لیے ویزا شرائط سخت کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، چین نے پچھلے ایک دہائی میں زبردست پیش رفت کی ہے — 2015 میں 94 ویں نمبر سے اب 64 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، اور صرف ایک سال میں 30 نئے ممالک کے ساتھ ویزا فری معاہدے کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، چین کی ویزا پالیسی میں نرمی اور مختلف ممالک کے ساتھ تعاون نے ایشیا پیسیفک خطے کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے عالمی برتری دلادی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل