Loading
امریکا میں خارجہ پالیسی کے ماہر 64 سالہ بھارتی نژاد کو امریکی دفاعی خفیہ معلومات مبینہ طور پر چین کو دینے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ورجینا میں بھارتی نژاد ایشلی ٹیلس کو حراست میں لے لیا گیا جن کے گھر سے خفیہ دفاعی دستاویز برآمد ہوئی تھیں۔ یہ حساس دستاویزات بھارتی شہری اس وقت سے جمع کر رہا تھا جب وہ امریکی حکومتی اداروں میں ملازمت کرتا تھا اور اس وقت بھی محکمہ خارجہ میں مشیر تھے۔ امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نوعیت کے یہ حساس دستاوایزت گھر پر رکھنا سنگین جرم ہے۔ محکمہ انصاف کے بقول بھارتی نژاد شہری کے گھر سے ایک ہزار سے زائد ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ملی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طور پر امریکی فوجی طیاروں کی صلاحیتوں سے متعلق معلومات بھی جمع کر رکھی تھیں۔ محکمۂ انصاف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نے نے حالیہ برسوں میں چینی حکام سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ علاوہ ازیں انھیں گزشتہ دو ماہ میں کئی بار محکمۂ خارجہ اور دفاع کی عمارتوں میں خفیہ دستاویزات پرنٹ کرتے دیکھا گیا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے نے مزید بتایا کہ بھارتی شہری خارجہ اور دفاع کی عمارت سے ایک بیگ کے ساتھ باہر آئے۔ شک پر ان کا پیچھا کیا گیا تھا۔ ان کی نگرانی کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی بنا پر ہی ان کے گھر چھاپا مار کارروائی گی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل