Monday, October 27, 2025
 

یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش، اسرائیل نے مصری ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی

 



تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر تلاش کی کارروائیوں کی اجازت ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ کی مکمل سیکیورٹی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا، اور یہ اجازت صرف مخصوص امدادی اور تکنیکی مقصد کے لیے دی گئی ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ صرف اسرائیل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم اپنی سیکیورٹی کے خود ذمہ دار ہیں، اور ہم یہ طے کریں گے کہ کون سی غیر ملکی قوتیں ہمارے لیے قابل قبول ہیں اور کون سی نہیں۔” یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور امریکا کے درمیان غزہ کی مستقبل کی سیکیورٹی اور بین الاقوامی فورس کے قیام پر بات چیت جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل