Loading
انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان پیش ہوئیں، نہ ہی ان کے وکلا پیش ہوئے، پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے سماعت میں پانچ گواہ پیش کیے۔ پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کر رہی ہیں، ملزمہ کے رویہ کے باعث گواہ اور دیگر ملزمان مسلسل حاضر ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کیا اور ان کی عدم پیشی پر ایک مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ نادرا ، اسٹیٹ بینک اور ڈی جی امیگریشن سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ مقدمہ کی سماعت پیر 30اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل