Monday, October 27, 2025
 

پاکستان اور بحرین کے درمیان شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 



وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی  بحرین کی وزیرِ صحت سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا  اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ جبکہ صحت کے شعبے میں مزید تعاون سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا دائرہ بڑھانے سے نہ صرف خطے میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کی صحت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل