Loading
ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا اسمارٹ فون 17 پرو میکس چار ہفتوں بعد بالآخر ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگیا۔ اس ڈیوائس کی جگہ نئی متعارف کرائی جانے والی شیاؤمی کے ہی ریڈمی کے 90 پر ومیکس نے لی ہے۔ مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹے، ویوو آئی کیو او او 15 فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر ویوو ایکس 300 پرو، آنر میجک 8 پرو نویں اور ریئل می جی ٹی 8 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل