Loading
اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں ’کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے‘۔ نادیہ افگن نے یہ بات اپنے والد کے انتقال کے ذاتی تجربے کے تناظر میں لکھی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن نے کہا کہ اس دن وہ دیر رات تک مہمانوں کی خاطر تواضع اور کھانے کے انتظامات میں مصروف رہیں، جبکہ وہ خود شدید غم اور صدمے میں تھیں جبکہ غم کے اس موقع پر لوگوں کی توجہ دکھ اور تعزیت کے بجائے روایتی انتظامات پر مرکوز تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس تجربے نے گہرائی سے متاثر کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے انتقال کے وقت ایسا منظر دوبارہ نہ دہرایا جائے۔ اس لئے وہ وصیت کریں گی کہ ان کے انتقال پر کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے پھر جس کو آنا ہے آئے نہیں آنا نہ آئے۔ نادیہ افگن کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل