Monday, October 27, 2025
 

علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کردیں؟ اداکارہ کا بیان

 



اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔  گزشتہ چند برسوں سے علیزے شاہ نے اپنے انداز اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی اور انسٹاگرام پر بھی بولڈ تصاویر، میوزک ویڈیوز اور فوٹو شوٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ اور افسردگی کے دور سے گزر رہی تھیں، جس دوران انہوں نے وہ تصاویر پوسٹ کیں جس پر وہ شرمندہ ہیں۔ علیزے شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں کیونکہ اب انہیں ان پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھیں اور اب کچھ عرصے کے لیے وقفہ لینا چاہتی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_) سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے فیصلے کا احترام کیا اور مثبت ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’اللہ انہیں ہدایت دے، وہ بہتر بننے کی کوشش کر رہی ہیں، ان پر تنقید نہ کریں‘۔ یاد رہے کہ علیزے شاہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کو خیر باد کر چکی ہیں تاہم وہ گزشتہ کچھ دنوں سے دوبارہ انسٹاگرام پر متحرک نظر آرہی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل