Tuesday, October 28, 2025
 

پشاور: کوہستان اسکینڈل میں اہم پیشرفت، ملزم کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا 115 تولے سونا برآمد  

 



کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نیب نے ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راز  بلال شاہ کے گھر پر نیب نے  چھاپا مارا،  نیب نے ملزم بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا، ملزم کے ابیٹ آباد میں 6 کرور مالیت کے ایک پلاٹ نکلا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے اکاونٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں رکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی ایک اور قیمتی بنگلہ منجمد کیا ہے، بنگلے کی مالیت تقریبا 6 کروڑ روپے ہے، ملزم نے اپنے بھائی کے نام پر خریدی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل