Tuesday, October 28, 2025
 

راولپنڈی میں تہرے قتل کا ملزم گرفتار

 



راولپنڈی میں تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق زیر حراست شخص نے دو ہفتے قبل سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے  کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل