Tuesday, October 28, 2025
 

یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر کا کےالیکٹرک کیخلاف عدالت سے رجوع

 



سندھ ہائیکورٹ نے یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر کی کے الیکٹرک کیخلاف 51 کروڑ روپے کے غیر قانونی مطالبے اور منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو 31 اکتوبر تک حالت جوں کی توں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر نے کے الیکٹرک کیخلاف 51 کروڑ روپے کے غیر قانونی مطالبے اور منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نیو جام صادق پل کی تعمیرات کے دوران کے الیکٹرک کی 11 کے وی لائن کا پول تعمیرات میں تاخیر کا باعث بن رہا تھا۔ متعدد بار رابطے کے بعد کے الیکٹرک نے پول ہٹایا۔ کے الیکٹرک نے انفراسٹرکچر کی منتقلی کے لئے 51 کروڑ روپے طلب کئے ہیں۔ کے الیکٹرک منتقلی کی رقم کی عدم ادائیگی پر پول دوبارہ اسی جگہ لگانے کی دھمکی دے رہا ہے۔ یلو لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران کسی کو بھی رکاوٹ پیدا کرنے سے روکا جائے۔ کے الیکٹرک کو نیو جام صادق پل پر دوبارہ پول کی تنصیب سے روکا جائے۔ عدالت نے فریقین کو 31 اکتوبر تک حالت جوں کی توں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل