Wednesday, October 29, 2025
 

آئی فون ایئر کی پروڈکشن کم نہیں کی جا رہی: رپورٹ

 



حال ہی میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل گزشتہ ماہ لانچ کیے جانے والے اپنے آئی فون ایئر کی پروڈکشن کم کر رہی ہے۔ اس متعلق یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ یہ فون تقریباً ’اینڈ آف پروڈکشن‘ موڈ میں داخل ہوچکا ہے۔ تاہم، نئی رپورٹ اس بات کی تردید کرتی ہیں۔ 26 اکتوبر کو سرمایہ کاروں کو جاری ایک نوٹ میں کمپنی ٹی ڈی کاون کا کہنا تھا کہ ایپل 2025 میں بنائے جانے والے آئی فون ایئر یونٹس کی تعداد کم نہیں کر رہا۔ ٹی ڈی کاون کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر کے لیے آئی فون ایئر کےحوالے سے پیشگوئیاں برقرار رہیں گی۔ آئی فون ایئر کے لیے 2025 کے تیسرے سہ ماہی کے فورکاسٹ 30 لاکھ جبکہ چوتھے سہ ماہی کے لیے 70 لاکھ رہے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل