Loading
پی ٹی آئی وفد نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔
پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، شہرام ترکئی شامل تھے،
جے یوآئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈوکیٹ، مولانا اسجد محمود ملاقات میں شریک تھے، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن وامان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی گئی، مولانا فضل الرحمان نے قومی جرگہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی اور محمود خان سے حمایت مانگ لی
پی ٹی آئی وفد نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی،
محمود خان اچکزئی کے بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق کیا گیا۔
پی ٹی آئی وفد نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یوآئی سے تعاون کی درخواست کی۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد کی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
راہنماؤں میں موجودہ ملکی ،سیاسی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
خیبر پختونخواہ میں امن وامان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت
مولانا… pic.twitter.com/hZOt2MME1X
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 29, 2025
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل