Wednesday, October 29, 2025
 

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری  کے قریب چیتا آگیا،حکام کی دوڑیں 

 



نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری  کے قریب چیتا آگیا جب کہ چیتے کر دیکھ کر حکام کی دوڑیں۔ چیتے کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا،  چیتے کو دیکھے جانے پر ائیرپورٹ حکام نے وائلڈ لائف کو اطلاع کی۔ ذرائع نے کہا کہ ایئرپورٹ کے قریب  ویرانے میں چیتے کی تلاش جاری ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیتے موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، ایئرپورٹ پنجاب کی حدود میں ہونے پر معاملہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو ریفر کردیا گیا۔  اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ائیرپورٹ کے علاقے جہان چیتا دیکھا گیا کا وزٹ کیا، چیتے کے جنگل کی جانب جانے کے پاؤں کے نشانات مل گئے، اس کے مطابق چیتا گھنے جنگل کی طرف نکل گیا۔ حکام وائلڈ لائف  نے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو جنگل کے قریب باڑ کو مضبوط کرنے کے لیے کہا ہے، 4 سے 5 دن  نگرانی کی بھی ہدایات کی گی ہے۔ حکام محکمہ وائلڈ لائف نے کہا کہ اگر چیتے کی موومنٹ  یا حرکت دوبارہ دیکھی جائے تو اس وقت فوری وائلڈ لائف کو اطلاع کی جایے تاکہ اقدامات کیے جاسکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل