Wednesday, October 29, 2025
 

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کا بنگلا دیش کو 150 رنز کا ہدف

 



ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو جیتنے کے لیے 150 رنز کا ہدف دے دیا۔ چٹوگرام میں جاری میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شائے ہوپ اور ایلک ایتھاناز بالترتیب 55 اور 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روماریو شیفرڈ 13، جیسن ہولڈر 4، روومن پاول 3، عقیل حسین 1، برینڈن کنگ 1 جبکہ شرفین ردرفورڈ اور کیری پیئر بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ روسٹن چیز 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور نسم احمد نے 2، 2 جبکہ تسکین احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل