Loading
ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ المعروف پاوری گرل نے سوشل میڈیا پر اپنی دو ویڈیوز شیئر کیں جن کو دیکھ کر صارفین تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔
دنانیر مبین کو اس سے قبل مداحوں اور صارفین نے صرف اداکاری کے میدان میں یعنی کہ ایک مخصوص روپ میں دیکھا تھا۔
اب انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر قصیدہ بردہ شریف، سلام و نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
دنانیر نے دو روز قبل قصیدہ بردہ شریف جبکہ گزشتہ روز آفاق کلام ’مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام‘ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
کلام مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام امام احمد رضا خان نے حضور اقدس ﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کیلیے لکھا تھا جس کے بعد سے یہ محافل، میلاد کے اختتام پر پڑھا جاتا ہے اور حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں سلام پیش کیا جاتا ہے۔
اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے دنانیر مبین کی آواز اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یہ سلسلہ جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل