Loading
ایرن نے پاکستان کو تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔
موصولہ اطلاعاٹ کے مطابق بحرین میں جاری گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران کی مضبوط ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے قابو کرلیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم ایران کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کے باجود ناکام رہی۔
ایران نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں سخت جدوجہد کے بعد 23-25 سے کامیابی پائی اور تیسرا سیٹ بھی اسی اسکورسے جیت کرٹائیٹل پر قبضہ جمالیا، سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو1-3 اور ایران نے تھائی لینڈ کو0-3 سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے قبل ازیں کبڈی میں برانز میڈل جیتا تھا، ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آخری 35 ویں پوزیشن سے چھلانگ لگا کر 29 ویں نمبر پرآ گیا،31 اکتوبرتک شیڈول گیمز میں چین 106 میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے، ان میں 50 گولڈ، 38 سلور اور18 برانز میڈلز شامل ہیں۔
ازبکستان دوسرے اور کاذغستان تیسرے نمبر پرہے، بھارت چھٹی سے 11 ویں پوزیشن پر چلا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل