Wednesday, October 29, 2025
 

دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ

 



ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل