Loading
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے آئندہ برس فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا عزم ظاہر کردیا۔
لیونل میسی اپنی فٹنس جانچنے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
38 سالہ میسی نے کہا ہے کہ اگر میں 100 فیصد ٹھیک اور ٹیم کے لیے مفید ثابت ہو سکا تو لازمی طور پر ایونٹ کا حصہ بننا چاہوں گا۔
گزشتہ دنوں انہوں نے انٹرمیامی سے 2028 تک معاہدے میں توسیع کرکے اپنے بلند عزائم کو تقویت دی ہے۔
میسی نے اب تک ارجنٹینا کے لیے 195 میچز میں 114 گولز کیے ہیں۔
اگر وہ 2026 ورلڈ کپ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا چھٹا ورلڈکپ ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل