Loading
لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا اطلاق سبزی فروش پر بھی کردیا گیا ۔ لاؤڈ اسپیکر لگا کر سبزی فروخت کرنے والے شخص کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
مقدمہ تھانہ چونترہ پولیس کے سب انسپکٹر وقار کی مدعیت میں درج کیاگیا ، جس کے مطابق اہل کار گشت ڈیوٹی پر تھے کہ چونترہ گاؤں کی جانب سے ایک سوزوکی گاڑی پر ایک شخص سبزی فروخت کرتے ہوئے آیا۔
مقدمے کے مطابق سبزی فروش کی گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر نصب تھا اور وہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سبزی فروخت کررہا تھا جس کی آواز دور تک سنی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق سبزی فروش نے اپنا نام صدام بتایا، جو ساؤنڈ سسٹم و اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ۔
ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل