Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔
اس کنٹریکٹ کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔
پی سی بی کی جانب سے اس مرتبہ مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔
کیٹیگری ون میں 30، ٹو میں 55، تھری میں 51 اور فور میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
PCB announces men's domestic contracts for 2025-26 season
Details here ⤵️ https://t.co/bctbwXZrhG
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30, 2025
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل