Loading
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔
پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔
رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔
پہلا مرحلہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا، لنگز آف لاہور منصوبے سے تقریبااً دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے سے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں مدد ملے گی۔ جامن، کچنار، امرود اور دیگر پھلوں والے مختلف اقسام کے علاقائی درخت لگائے جائیں گے۔ نمائشی درختوں میں پلکن، ارجن، گل نشتر، سکھ چین م، جیٹروفہ اور دیگر اقسام شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے منفرد اور نتیجہ خیز منصوبہ لایا جا رہا ہے، اس منصوبے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بلکہ شہری پھیلاؤ روکنے میں بھی مدد ملے گی۔
سینیئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل