Loading
پاکستان ریلویز نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے تمام ٹرین سروسز کو معطل کر رکھا ہے، جس کے باعث کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس پانچویں روز بھی بند رہی۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ سروس 13 نومبر تک بحال نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کراچی جانے والی بولان میل بھی مکمل طور پر معطل ہے اور مسافروں کو متبادل ذرائع سے سفر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریلوے کے ایک سینیئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپریشنل سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور صورتحال بہتر ہونے پر سروس بحال کی جائے گی، مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، کیونکہ ٹرین سروس کی معطلی سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں نے شکایت کی کہ ٹکٹ منسوخی کے باوجود ریفنڈ کا عمل سست ہے اور متبادل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین اطلاعات کے لیے ریلوے انکوائری یا متعلقہ اسٹیشن سے رابطہ کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل