Thursday, November 13, 2025
 

دنیا کا مہنگا ترین ویزا کس ملک کا ہے؟

 



بین الاقوامی سفر کی منصوبہ بندی جہاں دلچسپ ہے وہی ویزے کا عمل اسی طرح مشکل اور تھکا دینے والا بھی ہوتا ہے کیونکہ بعض اوقات کاغذی کارروائی مکمل کرنا آسان نہیں ہوتا تاہم سفر کے شوقین ان تمام مراحل کو عبور کرلیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ویزے کے حامل ممالک میں نہ تو امریکا ہے اور نہ برطانیہ جیسا ترقی یافتہ ملک بلکہ ایک ہمالیائی ملک ہے، جس کا وزٹ ویزا دنیا کا مہنگا ترین ویزا شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا کے مہنگے ترین ویزے کا حامل ملک بھوٹان ہے کیونکہ اس کے ویزے کا فیس اسٹرکچر دیگر ممالک کی معمولی نہیں ہے، جیسے دیگر ممالک ایک دفعہ فیس چارج کرتے ہیں اور بھوٹان کا سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ فیس (ایس ڈی ایف) پر مبنی ہے، اس فیس ماڈل میں ہر ایک شخص سے فی رات کے حساب سے 100 ڈالر شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھوٹان کی سیاحتی فلسفہ سیاحوں کی کم تعداد مگر اعلیٰ اقدار کا مقصد اپنی ثقافت اور ماحول کا تحفظ ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھوٹان کی حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے رعایت دی جاتی ہے اور 100 ڈالر کے مقابلے میں 1200 بھارتی روپے وصول کیے جاتے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی شہریوں کو ویزے کی ضرورت نہیں پڑتی صرف اپنے شناختی کارڈ درکار ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل