Loading
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں درخت نہ کاٹنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے ایک نجی بیکری کے باہر سے درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل درخت نہ کاٹنے کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔
موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ای پی اے کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں کی چینکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کردیے ہیں۔
مزید براں موٹر وے پر چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت میں موٹر وے پر عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا گیا۔ پی ایچ اے کے وکیل کے مطابق غالب مارکیٹ میں پارک کی تعمیر بھی روک دی گی ہے۔
عدالت نے پارک پر تعمیر سے متعلق معاہدہ سمیت دیگر دستاویزات طلب کرلی ہیں جبکہ جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل