Loading
آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں مات کھا کر مقابلے سے باہر ہو گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا۔ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی۔
پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے۔ان کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے1-4 فریم سے زیر کیا۔ اسجد اقبال نے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چائو ہون مان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور شاہد اقبال پہلے ہی چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت کے معروف کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن پنگٹ ایڈوانی بھی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے ہمکنار ہوئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل