Thursday, November 13, 2025
 

کترینہ سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل کا حیران کن انکشاف

 



بولی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اداکار وکی کوشل نے ٹوئنکل کھنا اور کاجول کے پروگرام ’ٹو مچ وتھ ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں شرکت کی۔ پروگرام میں وکی کوشل نے بتایا کہ ان کو اور کترینہ کو قریب لانے میں کامیڈین سنیل گروور حیران کن کردار ادا کیا۔ 37 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ کترینہ سے پہلی بار ایوارڈ شو میں ملے جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں۔ انہوں نے کترینہ کے ساتھ ایک گانے پر پرفارم کیا اور بعد میں سنیل گروور نے بیک اسٹیج پر متعارف کرایا۔ وکی کوشل نے بتایا کہ ملنے کے پانچ منٹ بعد ہی کترینہ ان کو میزبانی کے حوالے سے تجاویز دینے لگیں، حالانکہ وہ میزبانی تمام کر چکے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اگلی ملاقات بھی ایک ایوارڈ تقریب میں ہوئی جہاں انہوں نے مذاقاً کترینہ کو اسٹیج پر پروپوز کیا۔ وکی کوشل کے اس مذاق کے بعد میڈیا پر ان دنوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلیں جنہون نے بالآخر حقیقت کا روپ دھارا اور 9 دسمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ دونوں کے یہاں حال ہی میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل