Tuesday, March 03, 2026
 

نادرا کارڈ سینٹر ویب سائٹ پر خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ، اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

 



نادرا کارڈ سینٹر. کو.یو کے ویب سائٹ پر خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کے دعوے کے حوالے سے  نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار! http://nadracardcentre.co.uk جعلی ویب سائٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ جعلی ویب سائٹ شناختی کارڈ اورنائکوپ سے متعلق خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ویب سائٹ پر ’ذاتی معلومات کی فراہمی یا رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کریں، نادرا نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو رپورٹ کر دیا ہے۔   برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار!https://t.co/DzEACBdbSX جعلی ویب سائٹ ہے جوشناختی کارڈ اورنائکوپ سے متعلق خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے ذاتی معلومات کی فراہمی یا رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کریں نادرا نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو رپورٹ کر دیاہے pic.twitter.com/UEgCp7FJwp — NADRA (@NadraPak) November 17, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل