Tuesday, March 03, 2026
 

ایران کے نئے وزیر دفاع تقرری کے 24 گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے میں شہید؛ میڈیا رپورٹ

 



اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجد ابن الرضا بھی شہید ہوگئے۔ یہ دعویٰ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے  سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا۔ چند بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی سوشل میڈیا پر اس دعوے کو پھیلایا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے نئے وزیر دفاع بھی اپنی تعیناتی کے محض 24 گھنٹوں بعد اسرائیل کے ایک حملے میں مارے گئے۔ تاہم اس حوالے سے نہ تو اسرائیل اور نہ ہی ایران نے تصدیق یا تردید کی ہے۔ تاحال کسی مستند خبر رساں ادارے نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ یاد رہے کہ ایران کے صدر نے پیر کے روز ماجد ابن الرضا، جو اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ایک جنرل ہیں کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔   BREAKING: IRAN’S NEW DEFENSE MINISTER WIPED OUT IN UNDER 24 HOURS! ???????? General Majid al-Raza (aka Majid Ebnelreza / Seyed Majid Ibn al-Reza), just appointed yesterday as acting Defense Minister after US-Israel strikes killed his predecessor Aziz Nasirzadeh… HAS BEEN ELIMINATED… — INDIA EYE NOW NEWS (@india_eye_now) March 3, 2026 انہیں اس وقت تعینات کیا گیا جب ان کے پیشرو سابق وزیر دفاع ناصر زادہ اسرائیل امریکا کے مشترکہ فضائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔ ایران پر ان لگاتار حملوں کا مقصد ایران کی اعلیٰ قیادت اور فیصلہ ساز اداروں کو براہِ راست نشانہ بنانا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران پر حملے کے مقاصد کے مکمل حصول میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/%D8%A7%D8%B3-%D8%B1-%D8%A7-%D8%A6-%DB%8C-%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%D9%86%D8%A7%DA%A9-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A6%DB%92-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%AF%D9%81%D8%A7%D8%B9-%D8%B4-%DB%81-%DB%8C-%D8%AFexpressnews-breakingnews/792971977181900/  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل