Thursday, December 18, 2025
 

فرانس کی وزارت داخلہ پر سائبر حملہ، حساس سرکاری ڈیٹا لیک ہونے کی تصدیق

 



فرانس کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی سرکاری ویب سائٹس اور پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس پر بڑا سائبر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں حساس سرکاری ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کر لی گئی۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق یہ حملہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ثابت ہوا ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور وزارت کے متعدد پروفیشنل ای میل اکاؤنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد کئی اہم فائلیں بھی دیکھی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈیٹا میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم اور مطلوب افراد کی قومی فہرست (FPR) بھی شامل ہے، جسے انتہائی حساس تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا کہ ڈیٹا کس حد تک لیک ہوا ہے۔ واقعے کے بعد فرانسیسی سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سائبر سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل