Thursday, December 18, 2025
 

پاکستانی ایئرپورٹس عالمی رینکنگ میں کس نمبر پر ہیں؟  رپورٹ جاری

 



عالمی ادارے اسکائی ٹریکس نے دنیا بھر کے ایئرپورٹس کی سالانہ درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈوں  کی رینکنگ سے متعلق  اس رپورٹ میں مختلف ممالک کے ایئرپورٹس کو مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر اسٹار کیٹیگریز دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی رینکنگ میں 3 اسٹار کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے دیگر بڑے ایئرپورٹس میں لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو 2 اسٹار کیٹیگری دی گئی ہے۔ اسکائی ٹریکس کے مطابق یہ درجہ بندی ایئرپورٹس پر مسافروں کو دستیاب سہولیات، امیگریشن کے انتظامات اور ٹرمینلز میں فراہم کی جانے والی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر 3 اسٹار کیٹیگری میں شامل ایئرپورٹس میں دبئی، مانچسٹر، نیویارک جے ایف کے اور واشنگٹن ایئرپورٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماسکو، میکسیکو اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو بھی اسی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جو مسافروں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے دہلی، کولکتہ اور احمد آباد ایئرپورٹس کو بھی 3 اسٹار کیٹیگری دی گئی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں مجموعی طور پر 12 ایئرپورٹس کو 5 اسٹار جب کہ 81 ایئرپورٹس کو 4 اسٹار کیٹیگری دی گئی، جو اعلیٰ معیار کی سہولیات کے حامل قرار پائے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل