Loading
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ طور پر قانون بن گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس قانون کی منظوری کے بعد امریکی دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایسے قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق یہ دفاعی بل امریکا کے ’’پیس تھرو اسٹرینتھ‘‘ ایجنڈے کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اس میں جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام ’’گولڈن ڈوم‘‘ کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (NDAA) آئندہ سال کے لیے امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا تعین کرتا ہے، جس کے تحت دفاعی تیاریوں، فوجی اخراجات اور عالمی سکیورٹی پالیسیوں کو تقویت دی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل