Loading
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کی صحت میں بہتری آئی ہے اور وہ کوما کی حالت سے باہر آگئے۔
54 سالہ ڈیمین مارٹن پچھلے ہفتے اچانک بیمار پڑ گئے تھے جس کے بعد انہیں جلدی اسپتال منتقل کیا گیا اور میننجائٹس کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں انڈیوسڈ کوما میں رکھا تھا۔
سابق ساتھی کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ نے اتوار کو ڈیمین مارٹن کے خاندان کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈیمین مارٹن گردن توڑ بخار کے بعد کوما سے بیدار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیمین مارٹن اب بات کر سکتے ہیں اور علاج کے اثرات پر اچھی طرح ردِ عمل دے رہے ہیں جسے خاندان نے حقیقی معنوں میں ایک معجزاتی واپسی قرار دیا ہے۔
گل کرِسٹ نے مزید بتایا کہ مارٹن بہت خوش مزاج ہیں اور انہیں ملنے والی سپورٹ سے حیرت و مسرت محسوس ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ انہیں جلد ہی آئی سی یو سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈیمین مارٹن نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے دور میں 67 ٹیسٹ اور 208 ون ڈے میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور وہ آسٹریلیا کے 2003ء کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن بھی تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل