Thursday, January 08, 2026
 

ترک صدر طیب اردوان کی ہتک عزت پر اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا

 



صدر رجب طیب اردوان کی توہین کے الزام میں ترکیہ کے معروف کرد سیاستدان اور سابق قانون ساز رہنما صلاح الدین دمیرتاش کو 17 ماہ اور 15 دن قید کی سزا سنادی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سزا شمال مغربی ترکیہ کے ادرنا جیل میں قید 52 سالہ دمیرتاش کو مختلف مقدمات کے یکجا ہونے کے بعد دی گئی۔ جن میں صدر اردوان کے بارے میں برسوں پرانی تقاریر بھی شامل تھیں جن پر ان کے وکیل کے مطابق عدالتی کارروائی ابھی مکمل ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ صلاح الدین دمیرتاش ترکی کی کرد سیاست میں ایک نمایاں اور مقبول شخصیت ہیں جنھیں 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اُس وقت انھیں مختلف دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں جیل میں رکھا گیا تھا جن میں سیاسی سرگرمیوں اور کرد قومی حقوق کے لیے ان کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس سے قبل 2021 میں بھی دمیرتاش کو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر، خاص طور پر 2015 میں شامی سرحد کے قریب ترک فضائیہ کے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر تبصرہ کرنے کے سبب ساڑھے تین سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر مقدمات میں بھی انہیں جیل کی سزا کا سامنا رہا ہے، جن کی بنیاد پر ترک حکومت کی جانب سے انہیں سیاسی دباؤ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل