Friday, January 09, 2026
 

راولپنڈی: مبینہ گھریلو ناچاقی پر گھر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، بچی سمیت 4 افراد زخمی  

 



راولپنڈی میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر گھر میں پولیس اہلکارکی فائرنگ سے  بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار کی اہلیہ، ساس اور بھتیجی زخمی ہوئے، ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل