Loading
شہر قائد میں گزشتہ روز سے یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جس کے سبب سردی بڑھ گئی جبکہ درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جا سکتا ہے۔
بلوچستان کی شمال مشرقی یخ بستہ ہوائیں بدستور شہر پر اثر انداز رہیں گی جبکہ دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی غیر فعال رہ سکتی ہیں۔
دوری جانب، صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل