Wednesday, January 07, 2026
 

ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کی بنگلہ دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

 



مشکل وقت میں پاکستان نے بنگلہ دیش کا ہاتھ تھام لیا، ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی، ضرورت پڑنے پر آئی سی سی سے بھی بات کی جائے گی۔  تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی بورڈ نے انتہا پسندوں کے دباؤ پر آئی پی ایل سے بنگلہ دیشی پیسر مستفیض الرحمان کو باہر کر دیا، ان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈز کے اونر شاہ رخ خان کو غدار تک قرار دے دیا گیا۔ اس پر بنگلہ دیش نے درست موقف اپناتے ہوئے کہا کہ جو ملک ہمارے ایک کرکٹر کو سیکیورٹی نہیں دے سکتا وہ پوری ٹیم کو کیسے دے گا؟ حکومت کی ہدایت پر بورڈ نے ورلڈکپ کیلیے بھارت جانے سے انکار کر دیا،ملک میں بھارتی لیگ کی نشریات پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ اس حوالے سے اعلیٰ ذرائع نے نمائندہ ’’ ایکسپریس ‘‘ کو بتایا کہ پی سی بی بنگلہ دیش کی ہرممکن حمایت کرے گا، ان کا موقف اصولی ہے، بھارتی رویے کی وجہ سے ہی پاکستانی ٹیم نے بھی وہاں جانے سے انکار کیا اور ہائبرڈ ماڈل اپنایا گیا، اب بنگلہ دیش کو بھی حق ہے کہ وہ اپنے کرکٹرز کی سیکیورٹی کو ترجیح دے۔ ذرائع کے مطابق اگر آئی سی سی سے بات کرنے کی ضرورت ہوئی تو بھی پاکستان تیار ہو گا، دوسری جانب بنگلہ دیشی بورڈ واضح کر چکا ہے کہ چاہے بھارتی بورڈ یا آئی سی سی اعلیٰ ترین سیکیورٹی کی یقین دہانی کیوں نہ کرائے ٹیم وہاں نہیں جائے گی، ماضی میں بھارتی سائیڈ کے پاکستان نہ جانے کے معاملے میں بھی سیکیورٹی کا جواز قبول کیا گیا تھا، لہٰذا اب انکار کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، البتہ وقت کی کمی چیلنج بن سکتی ہے۔  یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے 3 میچز کولکتہ اور ایک ممبئی میں شیڈول ہے،گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میچز سری لنکا منتقل کرنے کے حوالے سے کونسل نے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل