Wednesday, January 07, 2026
 

اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف آخری ایشز میچ میں متعدد ریکارڈ توڑ دیے

 



آسٹریلیا کے قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آخری میچ میں شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور متعدد ریکارڈز توڑ دیے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ایشز کے آخر میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 384 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 518 رنز بنا لیے ہیں، جس میں ٹریوس ہیڈ کی 163 رنز کی اننگز اور کپتان اسمتھ کے آؤٹ ہوئے بغیر 129 رنز نمایاں ہیں۔ اسمتھ نے 129 رنز کی اننگز کے ساتھ ایشز اور مجموعی طور پر انگلینڈ کے خلاف ریکارڈز بھی بنائے، ان کی یہ سنچری ٹیسٹ کیرئیر کی 37 ویں سنچری بھی ہے۔ آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین نے انگلینڈ کے خلاف ایشز میں سب سے زیادہ 5 ہزار 28 رنز بنانے کا ریکارڈ 1948 میں بنایا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیک ہوبز 3 ہزار 636 رنز بنا کر موجود تھے۔ اسٹیو اسمتھ 129 رنز کی اننگز کے ذریعے جیک ہوبز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 3 ہزار 682 رنز کے مجموعے پر پہنچ چکے ہیں تاہم ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑنے کے لیے انہیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ اس فہرست میں جیک ہوبز کے بعد ایلن بارڈر ہیں جنہوں نے 3 ہزار 222 رنز بنائے تھے، اسٹیو وا نے 3 ہزار 173 رنز بنائے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اسمتھ ایشز میں سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے اب تک 13 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ ڈان بریڈ مین 19 سنچریوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنائیں اور کسی بھی ٹیم کے خلاف انفرادی طور پر سب سے زیادہ 6 ہزار 707 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل