Thursday, January 08, 2026
 

الیکشن کیمپین کے دوران آتش بازی سے بالی ووڈ اداکارہ کی رہائشی بلڈنگ میں آتشزدگی

 



بھارت کے شہر ممبئی میں الیکشن کیمپین کے دوران آتش بازی سے بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ کی رہائشی بلڈنگ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اداکارہ ڈیزی شاہ نے انسٹاگرام پر اس خطرناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور شہریوں کی حفاظت پر سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ ڈیزی شاہ کے مطابق باندرہ میں ان کی رہائش گاہ کے بلکل برابر میں واقع ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سیاسی مہم کے دوران جلائے گئے آتش بازی کے پٹاخے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انتخابی مہم کے نام پر ہونے والی جشن کی سرگرمیوں نے آس پاس رہنے والے لوگوں کی جان و مال کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔ ویڈیو میں شعلے اور دھواں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی۔         View this post on Instagram                       ڈیزی شاہ کا کہنا تھا کہ گنجان آباد علاقوں میں اس طرح کی لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے اور اس پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔ ان کے بیان کے بعد ممبئی میں انتخابی مہم کے دوران آتش بازی کے استعمال پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ شہریوں نے بھی حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعد ازاں ان پر سیاسی کارکنان کی جانب سے شدید تنقید کے بعد انہوں نے اپنے دفاع میں ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل