Thursday, January 08, 2026
 

راولپنڈی، قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان سعودی عرب سے گرفتار

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسحاق اور عرفان علی شامل ہیں، ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا اور دونوں ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم محمد اسحاق گزشتہ 17 سال سے خوشاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2009 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی طرح ملزم عرفان علی نارووال پولیس کو سال 2020 سے مطلوب تھا، ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے اور ملزمان  کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس  کےمتعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل