Thursday, January 08, 2026
 

پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 



پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ شروع ہوگیا، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔  پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں پاکستان کی فائنل الیون کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جو طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ شاداب خان کی شمولیت سے ٹیم کے بولنگ اور بیٹنگ شعبے میں مزید توازن آنے کی امید کی جا رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان اور عثمان خان شامل ہیں، جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز اور فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور اسپنر ابرار احمد کو سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے سلسلے میں نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے جہاں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل