Loading
اٹلی میں بیوی سے بے وفائی کرنے والے ایک شخص نے ٹِک ٹاک پر بغیر اجازت اپنی اشتہاری ویڈیو جاری کرنے پر ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
ریسٹورنٹ کی جاری کردہ ویڈیو بے وفا شوہر کی اہلیہ نے دیکھی اور اس کو بطور ثبوت استعمال کرتے ہوئے خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی۔ جس کے بعد شوہر نے پرائیوسی میں دراندازی کرنے پر ریسٹورنٹ پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ شوہر کی یہ پروموشنل ٹک ٹاک ویڈیو اہلیہ کے سامنے خود بخود آگئی یا پھر کسی نے شوہر کو پہچان کر ان کی اہلیہ کو یہ ویڈیو بھیجی۔ تاہم، اہم بات یہ ہے کہ ویڈیو میں اہلیہ نے اپنے خاوند کو کسی اور خاتون کے ساتھ دیکھا تھا جبکہ خاوند نے ان کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ ڈنر پر جا رہے ہیں۔
عوامی سطح پر بے وفائی کا دکھ سہنے کے بعد خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کو گھر سے نکال دیا۔
جب 42 سالہ شوہر کو یہ معلوم ہوا کہ ان کی اہلیہ کو ان کی بے وفائی سے متعلق ریسٹورنٹ کی پروموشنل ویڈیو سے علم ہوا ہے تو انہوں نے ریسٹورنٹ کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور دعویٰ کیا ان کی پرائیوسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل