Friday, January 09, 2026
 

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

 



لاہور کی انتظامیہ نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری مراسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو تھیٹرز میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر نئی پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مراسلے میں واضح کیا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر اب صرف مشترکہ رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی اور اداکاروں یا تھیٹر انتظامیہ کو براہ راست نوٹس دینا بھی پالیسی کے خلاف ہوگا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی معاملے پر سینسر ریہرسل پینل اور مانیٹرنگ ٹیم کی مشترکہ رپورٹ لازمی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی رپورٹ ڈی سی آفس کو لازمی بھجوائی جائے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بغیر رپورٹ کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو سفارشات کے ساتھ رپورٹ بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ مراسلے میں پنجاب حکومت کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا ہے کہ تھیٹرز کے خلاف کارروائی بلاتفریق اور قانون کے مطابق کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل